ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذائقے سے بھرپور چکن  ڈرم سٹکس بنانے کی آسان ترکیب

ذائقے سے بھرپور چکن  ڈرم سٹکس بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چکن  ڈرم سٹکس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

 درکار اجزاء: اُبلے ہوئے آلو ایک پاؤ، چکن (بون لیس) آدھا کلو، ہری مرچ ایک عدد، کالی مرچ حسب ِ ذائقہ۔

  مکھن ۲؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا ایک بڑا چمچہ، انڈا ایک عدد، بریڈ کرمز حسب ِ ضرورت، آئس کریم اسٹکس ۶؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ۔

 بنانے کی ترکیب: مرغی کو اُبال کر ریشہ کرلیں، آلو اُبال کر اچھی طرح میش کریں۔

  اب چکن، نمک، کالی مرچ، ہری مرچ، دھنیا باریک کاٹ کر اور مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

  اس کے بعد آئس کریم کی اسٹیک پر اس آمیزہ کو اچھی طرح لگائیں کہ وہ ڈڑم سٹکس کی طرح لگے۔

  تمام اسٹکس اسی طرح بنا لیں، اب انڈا پھینٹ لیں اور اس میں آمیزہ کو ڈپ کریں اور بریڈ کرمز میں رول کریں اور تیل گرم کرکے کباب کو اس میں تل لیں۔

  جب گولڈن ہوجائیں تو نکال لیں اور اسٹک پر فوائل پیپر لگا دیں اور کیچپ یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں، ڈرم سٹکس تیار ہیں۔