ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب: سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 329 مزید واٹر ہائیڈرنٹس کی اشد ضرورت ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 450 واٹر ہائیڈرنٹس نصب ہیں، جن میں سے 395 فائر سیفٹی کے لیے فعال پائے گئے جبکہ 55 واٹر ہائیڈرنٹس غیر فعال ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں میں موجود فائر سیفٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 329 اضافی واٹر ہائیڈرنٹس فوری طور پر درکار ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آگ بجھانے والے 7,957 فائر سیفٹی سلنڈرز موجود ہیں، تاہم ہسپتالوں کو مزید 4,600 فائر فائٹنگ سلنڈرز کی فوری ضرورت ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق موجودہ وسائل کے باوجود فائر سیفٹی کے حوالے سے متعدد ہسپتالوں میں اضافی سہولیات اور آلات کی ضرورت برقرار ہے۔ حکام کی جانب سے واٹر ہائیڈرنٹس اور فائر سیفٹی سلنڈرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔