ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمگل کی جانے والی زرد ممولوں کی بڑی کھیپ برآمد، ایک اسمگلر گرفتار

لاہور سمگل کی جانے والی زرد ممولوں کی بڑی کھیپ برآمد، ایک اسمگلر گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:لاہور اسمگل کیے جانے والے زرد ممولوں کی بڑی کھیپ وائلڈ لائف رینجرز نے برآمد کرلی، جبکہ کارروائی کے دوران ایک اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق بازیاب کیے گئے 700 سے زائد زرد ممولوں کو عدالتی حکم پر قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا گیا۔

زرد ممولوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔