ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ کے جانبازوں کی شجاعت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں:محسن نقوی

 پاک بحریہ کے جانبازوں کی شجاعت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں:محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوی ڈے کے موقع پر پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں، شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوی ڈے پاک بحریہ کی عظیم قربانیوں اور بے مثال کارناموں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

 اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں کی شجاعت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 8 ستمبر 1965 کا دن پاک بحریہ کی تاریخ ساز کامیابیوں کا درخشاں باب ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آپریشن دوارکا میں پاک بحریہ نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔ 8 ستمبر کو سمندری سرحدوں کا دفاع کرکے پاک بحریہ نے تاریخ رقم کی۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھی پاک بحریہ مستعد اور چاق و چوبند رہی اور دشمن کراچی پر حملے کی جرات نہیں کرسکا، ملکی سمندری حدود کی محافظ پاک بحریہ پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدائے پاک بحریہ کی عظیم قربانیاں قوم کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، پاک بحریہ نے ہر آزمائش اور چیلنج میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی جدید صلاحیتیں اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار قابلِ فخر ہیں، قوم اپنے بہادر غازیوں اور شہدا کی لازوال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔