ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد، مقدمہ درج، علیمہ خان بھی نامزد

پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد، مقدمہ درج، علیمہ خان بھی نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

  مقدمہ صحافی طیب بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں علیمہ خان کو بھی ملزمہ نامزد  کیا گیاہے جبکہ ان کے علاوہ پی ٹی آئی وکیل نعیم پنجوتھا، انتصار ستی اور 40 کے قریب نامعلوم کارکنوں کو بھی ملزمان نامزد  کر دیا گیا ۔

 مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی 5 دفعات506, 147, 149, 382 اور 427  شامل کی گئیں ہیں۔