سٹی 42: کاہنہ میں کچا شہزادہ روڈ سے 6 ماہ کے بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا ، لاہور پولیس کی مسلسل محنت،، 6 ماہ کے بچے کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعہ میں ملوث دو ملزمان چونگی امر سدھو سے گرفتار ہوگئے ، مزید تفتیش جاری ہے ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہُ نوٹس لیا تھا،ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی
کاہنہ پولیس آپریشن ونگ نے بچے کو بازیاب کروایا،1 روز قبل بچہ کچا شہزادہ روڈ سے اغوا ہوا،خاتون نے بچہ اپنی 6 سالہ بیٹی نیلم کو پکڑا رکھا تھا، نا معلوم ملزم بچی کو ورغلا کر بچہ اغوا کرکے رکشے میں فرار ہوا،والدہ صوفیہ بی بی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ جائے وقوعہ پر خود پہنچےایس پی ماڈل ٹاؤن نے تمام سرچ آپریشن کی خود نگرانی کی،فرانزک، سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچے کا سراغ لگایا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ایس پی ماڈل ٹاؤن، تمام ٹیم کو شاباش ہے ،مزید تفتیش میں وقوعہ کے محرکات، دیگر حقائق سامنے آئیں گے۔