ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مشی خان نے اپنے مداحوں کو چونکا دینے والا فیصلہ سنا دیا

اداکارہ مشی خان نے اپنے مداحوں کو چونکا دینے والا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ 

 سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور سماجی مسائل پر آواز اُٹھانے کیلئے مشہور اداکارہ و میزبان مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ اب سماجی مسائل پر ویڈیوز نہیں بنائیں گی،اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی اور صرف اپنی زندگی پر توجہ دیں گی،مشی خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ معاشرے میں ہونے والے غلط واقعات پر آواز اُٹھاتی ہیں مگر اب وہ اُمید کھو چکی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اس ملک میں کبھی کچھ نہیں سدھرے گا۔

 اداکارہ نے اعلان کیا کہ اب وہ اس طرح کی کوئی ویڈیو نہیں بنائیں گی کہ کیا غلط ہو رہا ہے،وہ اپنی دماغی صحت کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ اتنی تکلیف دہ چیزیں دیکھ کر اس کا دماغ سست ہو گیا ہے اور اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کچھ وقت کے لیے صرف اپنی زندگی پر توجہ دیں گی،مداح بھی مشی خان کے اس فیصلے سے خوش ہیں اور انہیں سپورٹ کرتے ہوئے آرام کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔