ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافیوں پر تشدد؛ بیٹ رپورٹرز کا پی ٹی آئی کی کوریج کا بائیکاٹ کا فیصلہ

 صحافیوں پر تشدد؛ بیٹ رپورٹرز کا پی ٹی آئی کی کوریج کا بائیکاٹ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے حکم پر صحافیوں پر تشدد اور حملے پر پی ٹی آئی کے بیٹ رپورٹرز  نے  پی ٹی آئی کی تمام پریس کانفرنسز  کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز نے معاملہ پر نیشنل پریس کلب سے بھی آواز اٹھانے کی اپیل کردی،پی ٹی آئی بیٹ رپوٹرز ایسویسی ایشن کے صدر اسامہ اقبال نے تمام معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا تحریک انصاف کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے مشاورتی عمل کے بعد پی ٹی ائی کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز کی جانب سے پارٹی قیادت سے معافی کا مطالبہ کیاگیا ،بیٹ رپورٹرز نے نعیم پنجوتا سمیت حملہ کروانے والے قائدین کے خلاف مقدمہ کرنے پر مشاورت شروع کردی، صحافیوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں، سینیئر صحافی اعجاز احمد اور طیب بلوچ فیصل حکیم سمیت دیگر صحافیوں پر تشدد افسوسناک ہے، اس سے قبل علی امین گنڈاپور نے بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، پی ٹی آئی کی جانب سے معافی سمیت صحافیوں کے حوالے سے واضع لائحۂ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ جاری رہے گا