ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا 24/7 چائنیز ہیلپ لائن کا آغاز

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا 24/7 چائنیز ہیلپ لائن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی:پاک چین تعاون کے تحت سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے 24/7 چائنیز ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کی ہدایت پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے چائنیز ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا،چائنیز ہیلپ لائن کا مقصد چینی شہریوں کو سکیورٹی سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے مزین ہے،چینی شہری اپنی شکایات، خدشات اور تجاویز براہِ راست ہیلپ لائن پر درج کروا سکتے ہیں۔

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے چائنیز لینگویج کوالیفائڈ اہلکار آپریشن روم سے تمام کالز کو مانیٹر کرتے ہیں۔