فرانس کے سکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی قرار

 فرانس کے سکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی قرار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فرانس کی اعلیٰ ترین انتظامی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی حکام کے خلاف شکایات پر غور کرنے والی فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت کونسل آف سٹیٹ نے کہا کہ اس نے حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ عائد پابندی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کیلئے ایک ایسوسی ایشن کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے زور دیا کہ حجاب پر پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں ہے،اگست کے آخر میں فرانسیسی حکومت نے ریاستی سیکولرازم کے اصول کی بنیاد پر سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا جس سے تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

 فرانس میں 2004 میں جاری ایک قانون کے تحت سکولوں میں مذہبی علامتوں کو نمایاں کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر سہام زینی نے کہا کہ عبایا پر پابندی کا فیصلہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو جنسی امتیاز کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ اس کا تعلق صرف لڑکیوں سے ہے۔ اس فیصلے سے عربوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف فرانس میں وزارت تعلیم نے کہا کہ عبایا فوری طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسے پہننے والا اسلامی مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔یاد رہے پیر چار ستمبر کو فرانسیسی سکولوں نے درجنوں لڑکیوں کو ان کے گھروں کو واپس کر دیا کیونکہ انہوں نے تعلیمی سال کے پہلے دن عبایا کی پابندی پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے بتایا کہ تقریبا 300 لڑکیوں نے سکولوں میں عبایا پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر نے اپنا لباس تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی لیکن 67 نے انکار کر دیا اور انہیں ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ سرکاری اندازوں کے مطابق فرانس کی 67 ملین آبادی میں لگ بھگ 10 فیصد مسلمان شامل ہیں۔