ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرکسی سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہوں مگر چوروں سے نہیں،عمران خان

عمران خان،ملتان،جلسہ،تحریک انصاف،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں ہرکسی سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں مگر چوروں سے کبھی بات کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کا یہ حال ہے کہ چھوٹے چھوٹے چور جیلوں میں ہیں اور بڑے بڑے چور اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ۔ یورپ میں اس لئے مافیاز نہیں کہ وہاں کہ عدالتیں طاقتور اور کمزور دونوں کو برابرانصاف فراہم کرتی ہیں ۔ہم نے مل کر انصاف کیلئے جنگ لڑنی ہے ، عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے ایک باری اور ملی تو میں سب سے پہلے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کروں گا ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اب ہمیں کہا جارہا ہے کہ اسمبلی جاؤاور معاملات حل کرو۔