معروف ٹک ٹاکر نے خود کشی کر لی

ٹک ٹاکر،اداکارہ،عراق،کردستان،خودکشی،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف ٹِک ٹاک نے  کثیر منزلہ عمارت سے  خودکشی کرلی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں کردستان کے شہر اربیل میں ٹک ٹاکر نے کثیر منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کی۔

اربیل میں قریہ لبنانیہ مرکز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مروۃ القیسی نامی ٹک ٹاکر اپنی سگی بہن کے ہمراہ اربیل کی کثیر منزلہ عمارت کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں اور کسی کے ساتھ ان کا جھگڑا نہیں تھا۔

 33 سالہ ٹک ٹاکر نے عراق کے آرٹ کالج سے گریجویشن کیا تھا، ان کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ تھی جبکہ انہوں نے کئی ڈراموں میں بھی کام کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ موقع پر ہلاک ہوگئیں، اس سے قبل بھی مر وہ کئی بار خودکشی کی کوشش کرچکی تھیں جبکہ خاتون کے رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ کئی روز سے ذہنی اضطراب کا شکار تھیں۔