سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسرکو اہم عہدہ مل گیا

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسرکو اہم عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)عابد باکسر پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے، عابد باکسر کا کہنا ہے کہ باکسنگ کو عوامی کھیل بنائیں گے، نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے کانفرنس ہال میں ہوا، اجلاس میں اگلی مدت کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

راو زاہد قیوم چیئرمین ،عابد باکسر صدر اورشرجیل ضیا بٹ سیکرٹری منتخب ہوئے،تمام عہدیداران کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا،میڈیا سے گفتگو میں نومنتخب صدر عابد باکسر نے کہا کہ ہم باکسنگ کو حقیقی معنوں میں عوامی کھیل بنائیں گے۔

نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے تسسل کے ساتھ مقابلے کرائے جائیں گے، ہماری کارکردگی ہوگی تو لوگ متوازی تنظیم کو خود بخود بھول جائیں گے۔

واضح رہے کہ مشہور زمانہ سابق پولیس انسپکٹر، عابدباکسر 10سنگین مقدمات سے صاف بچ نکلے تھے،لاہورسیشن عدالت نے عابدباکسرکوتمام مقدمات سے بری کردیاتھا۔

ذرائع کاکہناتھاکہ عابدباکسراورمدعی عرفان اسلم میں سمجھوتہ ہوگیاہے،جوادفردوسی قتل کیس کےمدعی عرفان اسلم فردوسی نےعابدباکسرکوعدالت میں معاف کردیا،عرفان اسلم فردوسی کا نے بیان دیاکہ عابدباکسربھائی کے قتل میں ملوث نہیں۔

جوادفردوسی قتل کیس میں عابدباکسرپرمشورہ کا الزام تھا،مون لائٹ سینما کے مالک کےقتل کیس میں عابدباکسرپہلے ہی بیگناہ ثابت ہو گئےتھے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer