ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمر درد کا  حیرت انگیز علاج دریافت کر لیا   گیا

کمر درد
کیپشن: کمر درد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تندرستی ہزار نعمت ہے اس کا احساس تب ہوتا ہے جب انسانی کسی جسمانی عارضے میں مبتلاہو  جائے، اگر بات کی جائے کمر درد کی تو اس کی تکلیف کی شدت کا انداز ہ اسی کو ہوتا ہے جو اس سے گزر رہا ہو تاہم بڑی خوشبخری یہ ہے کہ سائنسدانوں نے کمر درد کا علاج ڈھونڈ لیا ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق برطانوی اور امریکی سائنسدانوں نے بہت کم فریکوینسی والی بجلی کے معمولی جھٹکوں سے کمر کا شدید درد ختم کرنے میں اتنی غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے کہ وہ خود بھی حیران ہیں۔

 کنگز کالج لندن کے ماہرین کی نگرانی میں یہ تجربات ایسے 20 مریضوں پر کیے گئے جن کی کمر کے نچلے حصے میں پچھلے کئی سال سے شدید درد تھا۔مستقل دوائیں کھانے اور کمر کی سرجری کروانے کے بعد بھی ان مریضوں کے درد میں کچھ خاص افاقہ نہیں ہورہا تھا ۔تجربے سے پتہ چلا کہ ریڑھ کی ہڈی کے ارد گرد الیکٹروڈز لگا کر ان میں سے بہت کم تعدد والی بجلی (الٹرا لو فریکوینسی الیکٹرک کرنٹ) گزاری جائے تو کمر کے درد میں بہت کمی کی جا سکتی ہے۔

 آزمائشوں کے دوران مریضوں کی کمر میں، معمولی آپریشن کے بعد، ریڑھ کی ہڈی کے قریب دو چھوٹے چھوٹے برقیرے نصب کر دیے گئے جن میں سے روزانہ تھوڑی دیر تک بہت کم فریکوینسی پر معمولی سی بجلی گزاری گئی۔

بجلی گزرنے پر ریڑھ کی ہڈی میں موجود اعصاب سے درد کے سگنل دماغ تک پہنچنے میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور یوں ان مریضوں میں کمر کا درد بہت کم ہوگیا۔

تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والے ان تجربات میں 90 فیصد مریضوں کی کمر کا درد اوسطاً 80 فیصد کم ہوگیا جبکہ ان میں سے بھی چند مریضوں کا کہنا تھا کہ انہیں کمر کا درد بالکل بھی محسوس نہیں ہوا۔

15 دنوں تک یہ عمل روزانہ دوہرا کر روک دیا گیا بالآخر 23 ویں روز تک  مریضوں کی کیفیت ویسی ہی ہوگئی کہ جیسی علاج شروع ہونے سے پہلے تھی۔  اس پر مزید تحقیقات جاری ہیں  امید ہےمستقبل میں کمر کے درد کا منفرد اور مؤثر علاج ثابت ہوگا۔