منال خان کی شادی کی تقریبات میں ننھی امل منیب کا ڈانس، ویڈیو وائرل

منال خان کی شادی کی تقریبات میں ننھی امل منیب کا ڈانس، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معاشرے میں شادی بیاہ کی تقریبات ہوتی رہتی ہیں لیکن اگر شادی کسی شوبز سے منسلک شخصیت کی ہو تو لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔ 

 معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔گزشتہ شب منال خان اور احسن محسن اکرام کی دھوم دھام سے ڈھولکی کی تقریب  کا آغاز ہوا  اوراس تقریب میں اداکارہ منال خان کی بھانجی، اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی بیٹی امل منیب کے ڈانس کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں امل منیب کو انگلش اور انڈین میوزک مِکس میش اَپ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ناصرف  بہت پسند کیا جارہا ہے بلکہ مختلف  تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔