پے پال نے جاپانی کریڈٹ کمپنی 2.7 ارب ڈالرنقد دے کر خرید لی

پے پال نے جاپانی کریڈٹ کمپنی 2.7 ارب ڈالرنقد دے کر خرید لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: آن لائن پے منٹ کے سب سے بڑے عالمی نیٹ ورک ''پے پال '' نے جاپان کی سب سے بڑی آن لائن کریڈٹ کمپنی '' پیڈی'' 2.7 ارب ڈالر کی خرید لی ۔

رپورٹ کے مطابق ''پے پال '' نے اپنے تازہ ترین  کاروباری وینچر '' خریدئیے اب، ادا کیجئے بعد میں'' کے تحت یہ  معاہدہ کیا ہے۔2.7  بلین ڈالر خریداری کی رقم نقد ادا کی گئی ہے  یادرہے'' پیڈی'' کمپنی نے 2008 میں صارفین کے لئے یہ منصوبہ متعارف کرایا تھا جس کے تحت صارفین کو کوئی بھی چیز فوری خرید کے دی جاتی اور پیسے قسطوں میں وصول کئے جاتے ہیں۔ '' پیڈی'' اس وقت تقریبا ایک کروڑ صارفین کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور  اپنے سرمایہ کاروں جن میں گولڈ مین ساچیز اور ''پے پال '' کی ذیلی کمپنی پے پال وینچرز شامل ہے سے 400 ملین ڈالرکی فنڈنگ حاصل کرچکی ہے۔ امید ہے'' پیڈی'' کمپنی ضروری قانونی کارروائی کے بعد نومبر2021 میں باقاعدہ ''پے پال '' کی ملکیت قراردے دی جائے گی۔'' پیڈی'' کمپنی اپنا برانڈ نیم برقرار رکھے گی اور اسی نام کے بینر تلے کاروبارکرے گی۔ مارچ 2021 میں '' پیڈی'' کمپنی نے معاہدے کے تحت اپنے صارفین سے کہا تھا کہ وہ اپنی اقساط کی رقم ''پے پال '' کے ذریعے ادا کریں۔ یادرہے ایمازون نے اگست کے آخر میں کمپنی ایفرم ہولڈنگزسے اسی قسم کا ایک معاہدہ کیا تھا ۔