اداکار اکشے کمار کے گھر صف ماتم، والدہ کا انتقال

Akshay Kumar
کیپشن: Akshay Kumar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

معروف بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے  اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع  ٹویٹر کے ذریعے دی، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” وہ میرا سب کچھ تھیں ،اور میں آج اپنے وجود کے ہر حصے میں ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں، میری ماں ارونا بھاٹیا پر امن طریقے سے آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جا ملی ہیں ،میں آپ کی دعاﺅں کی قدر کر تاہوں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی والدہ کو گزشتہ جمعہ کو ممبئی کے ہیرا نندی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی تھی، اکشے کمار کو جس وقت اپنی والدہ کی طبیعت کی خرابی کا علم ہوا تو اس وقت وہ برطانیہ میں تھے اور فلم ” سنڈریلا “کی شوٹنگ میں مصروف تھے ، انہوں نے سارا کام وہیں روکا اور ممبئی واپس آ گئے ۔

Sughra Afzal

Content Writer