یوم بحریہ آج انتہائی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

یوم بحریہ آج انتہائی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ملک بھر میں یوم بحریہ آج انتہائی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر خصوصی ویڈیوز بھی جاری کر دی۔

یوم بحریہ   کے حوالے سے پاک بحریہ کی جانب سے خصوصی  ویڈیوز جاری کی گئی ہے جس  میں آٹھ ستمبر 1965 کی داستانِ شجاعت کو بیان کیا گیا ہے۔1965 کی جنگ میں بری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔ یوم بحریہ2021کے موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام میں کہا کہ8ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اوریادگاردن ہے، جوپاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اورجذبوں کی یاد دلاتا ہے۔

سربراہ پاک بحریہ  ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا مزید  کہنا تھا کہ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے ہندوستانی ریڈاراسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غروربھی خاک میں ملا دیا تھا۔ پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کر مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی اقدامات کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن واستحکام یقینی بنا رہی ہے آج کے دن پاک بحریہ کے آفیسرز ، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیر دفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس ، خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں