اداکارہ نمرہ خان گرپڑیں،مداحوں سے دعاکی درخواست

اداکارہ نمرہ خان گرپڑیں،مداحوں سے دعاکی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئی، ناک اور سر پر چوٹیں آئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان نے جن ٹی ڈراموں میں اداکاری کی اس کو خوب سراہا گیا،پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منواچکی ہیں، اداکارہ نمرہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تصویریں انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیں اور مداحوں سے درخواست کہ وہ  گھر میں ہونے والے ایک معمولی حادثے سے زخمی ہوگئیں ہیں۔

مداحوں سےاپنی صحت یابی کے لئے دعاکرنے کا کہا۔ انسٹاگرام پر جاتے ہوئے نمرہ نے بتایا کہ وہ سیڑھیاں سے نیچے گرا اور اس کی ناک اور سر پر چوٹیں آئیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ تصاویر میں نمرہ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے زخم پر پٹی باندھ نظر آرہی ہیں،اداکارہ نےایک تصویر پر لکھا "جب تک کہ آپ اپنے پاس موجود چیزوں کے لئے حقیقی طور پر شکر گزار ہوں گے ، آپ خوش ہوں گے۔"

اداکارہ نے ایک اور تصویر پر تحریر کیا کہ " خدا کا شکر ہے اور آپ کی دعاؤں سےکافی بہتر ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer