وزیراعلیٰ پنجاب نے شادی ہالز کھولنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے شادی ہالز کھولنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) شادی ہالز مالکان کے لئے خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  شادی ہالز کھولنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  شادی ہالز کھولنے کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری کے بعد سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے، پنجاب کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو بزنس کل اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی، کابینہ کمیٹی کل شادی ہالز کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر ے گی، کمیٹی شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کا بھی تعین کرے گی، جس پر عملدرآمد کروانا شادی ہال انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق شادی ہالز کھلنے کے بعد ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی صورت میں دوبارہ شادی ہالز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نےشادی ہالز کو مختلف ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا، محکمہ خزانہ نے استثنیٰ کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔

دوسری جانب پنجاب  حکومت کے شادی ہالز ایس او پیز میں خواتین پر ماسک بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،تاہم حکومت نے کسی بھی بدمزگی سے بچنے اور خواتین پر ماسک کی پابندی کو لازمی بنانے کیلئے شادی ہالز مالکان سے تجاویز مانگ لی ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں شادی ہالز مارچ میں بند کردیئے گئے تھے تاہم کورونا کی صورتحال قابو میں آنے کے بعد پنجاب حکومت نے شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

 لاک ڈاؤن کے دوران کئی ستاروں نے شادی کی، اکارہ سجل علی اور آصف رضا میر کے صاحبزادے اور نامور اداکار احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھے۔اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے 70 سال کی عمر میں شادی کرکے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا، دوران لاک ڈاؤن نامور اداکارہ حِنا الطاف اور آغا علی نے بھی شادی کی۔ 

Sughra Afzal

Content Writer