ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعجاز چودھری کی ڈاکٹرز ہسپتال آمد، کامیڈی کنگ امان اللہ کی عیادت کی

اعجاز چودھری کی ڈاکٹرز ہسپتال آمد، کامیڈی کنگ امان اللہ کی عیادت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چودھری کی ڈاکٹرز ہسپتال آمد، کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی۔

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج ملک کے مشہور کامیڈین اداکار امان اللہ خان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ امان اللہ کی فن کے لیے خدمات نصف صدی پر مشتمل ہیں، پوری قوم آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ، انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ آپ جلد صحت یاب ہو کر ایک بار پھر قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں گے۔

واضح رہےکہ تھیٹر کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ امان اللہ خان  کو ایک روز قبل  دل کا دورہ پڑنے کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، انتہائی نگہداشت وارڈ آئی سی یو میں وہ  زیر علاج ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer