ویب ڈیسک : اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان کے مطابق چاندی کی اسمگلنگ میں ملوث لوڈر اشفاق کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک مسافر نے چاندی پرواز میں چھوڑ دی تھی، جسے بعد میں لوڈر اشفاق کے ذریعے ایئرپورٹ سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے چاندی کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، ابتدائی اندازے کے مطابق چاندی کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔