ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے بھارتی گلوکار جانبر نہ ہوسکے

 ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے بھارتی گلوکار جانبر نہ ہوسکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارتی گلوکار اور اداکار راجویر جاوندا 35 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجویر جا وندا 27 ستمبر کو  موٹر سائیکل پر شملہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

 بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بادی کے علاقے  میں سڑک پر اچانک سامنے آئے مویشیوں کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل پر قابو نہ پاسکے، حادثے کے نتیجے میں راجویر کو سر اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد سے وہ ہوش میں نہ آسکے۔

 اسپتال حکام کے مطابق حادثے کے بعد گلوکار کو  ’ انتہائی نازک حالت ‘ میں موہالی کے ایک اسپتال میں 11 دن تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم  وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 راجویر  نہ صرف مقبول گلوکار تھے بلکہ انہوں نے اداکاری میں بھی اپنی پہچان  بنالی تھی۔

  راجویر   2018 کی فلم ’ صوبیدار جوگندر سنگھ،جند جان اور  مندو تحصیلدارنی جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔