ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش

گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد نے گلوکارہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی سے متعلق پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی ہے۔

تاہم گلوکارہ زین احمد کو اب بھی فالو کر رہی ہیں اور شادی کی پوسٹ ان کے اکاؤنٹ پر موجود ہے۔ آئمہ بیگ نے دو ماہ قبل 6 اگست کو اپنے دوست زین احمد کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت بھی ان کی شادی کا اعلان ایک دن کی قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آیا تھا۔یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا وہ واقعی الگ ہو گئے ہیں یا نہیں، کیونکہ ان دونوں میں سے کسی نے بھی اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

خیال رہے کہ زین احمد پاکستانی فیشن برانڈ 'راستہ' کے تخلیقی ڈائریکٹر ہیں جب کہ دونوں کی شادی کینیڈا میں نجی تقریب میں ہوئی۔