ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس چوروں اورچوری کروانے والوں کےگردگھیراتنگ

پراپرٹی ٹیکس چوروں اورچوری کروانے والوں کےگردگھیراتنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹیکس نیٹ سے باہر یونٹس کی چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں اربن یونٹ اور پلرا کے ڈیٹا کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران لاہور سے 46 ہزار نئے یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا، جبکہ پنجاب بھر سے مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 20 ہزار یونٹس سسٹم میں لائے جا چکے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق، پچھلے ایک سال میں 7 لاکھ سے زائد پراپرٹی یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی مجموعی تعداد 18 لاکھ سے بڑھ کر 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں میں ہی 1300 سے زائد یونٹس کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس عمل کی نگرانی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ کر رہے ہیں، جبکہ ای ٹی اوز اور انسپکٹرز پر مشتمل 15 رکنی ٹیمیں چیکنگ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

رواں مالی سال کے لیے 33 ارب روپے پراپرٹی ٹیکس کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس میں سے اب تک 13 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ ٹیکس چوری میں ملوث افراد سے بقایاجات کے ساتھ ٹیکس وصولی کا عمل جاری ہے، جبکہ ملی بھگت سے سسٹم میں شامل نہ کیے گئے یونٹس کے خلاف بھی سخت کارروائیاں ہو رہی ہیں۔