ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید

 ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات  پرصوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاسلسلہ جاری ہے۔

  ترجمان ٹریفک  کے مطابق اکتوبرکےپہلےہفتےمیں2لاکھ17ہزارسےزائدشہریوں نےلائسنسنگ سہولیات سےاستفادہ کیا،گزشتہ ہفتےمیں71ہزارنےلرننگ اور 66ہزارسےزائدشہریوں نےریگولرلائسنس بنوائے،رواں ماہ 78ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ ریگولروانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

گزشتہ1ہفتےمیں11ہزارسےزائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے،گزشتہ 1ہفتے میں 49 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔

 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں مزید جدت لائی جا رہی ہے،رواں ماہ موبائل لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کیلئے آپ کی دہلیز پر ہوں گے۔