ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا قومی یوم استقامت پر پیغام

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا قومی یوم استقامت پر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احسن عباسی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی یومِ استقامت کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم کے جذبۂ عزم و حوصلہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کی تباہ کاریاں قوم آج تک نہیں بھولی، یومِ استقامت پر قوم کے حوصلے، قربانی اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، 8 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی قوم نے صبر، ہمت اور یکجہتی سے مقابلہ کیا،المناک سانحے میں ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، قوم نے جس جذبے سے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، تاریخ کا روشن باب ہے۔

 وزیرداخلہ کا مزید   کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں،حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید نظام اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔