ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج، یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج، یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے آج پھر دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہو کر حکومت مخالف نعرے لگائے۔

 اسرائیلی شہری تل ابیب میں  ہاسٹیجز سکوائر  پر جمع ہوئے اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا.

  مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے نعرے درج تھے۔

 مظاہرین نے 2 سال سے یرغمالیوں اور جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی اقدامات نہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اسرائیلی شہریوں نے حکومت پر زور دیا کہ جلد از جلد امن کی جانب اقدامات کیے جائیں اور یرغمالیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے۔