ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان نادہندہ 2546 گاڑیاں بلیک لسٹ، فوری بند کرنے کا حکم

ای چالان نادہندہ 2546 گاڑیاں بلیک لسٹ، فوری بند کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابدچوہدری: ای چالان نادہندہ ٹاپ 2546 گاڑیاں بلیک لسٹ میں شامل ہوگئیں جن کو سی ٹی او لاہورنے  سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ ملکر فوری طورپربند کروانے کا حکم دیدیا۔
ٹریفک پولیس لاہور اور سیف سٹیز اتھارٹی نے مل کر ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ایکشن پلان تیارکرلیا، جس کے تحت 2546 ای چالان نادہندہ بلیک لسٹڈ گاڑیوں فوری طورپربند کروائی جائیں گی۔
سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحیدکاکہناہے کہ یہ گاڑیاں شہر بھر میں جہاں بھی جائیں گی ان کو خودکار طریقہ سے فوری ٹریس کر لیا جائے گا ،بلیک لسٹ میں شامل ان گاڑیوں کو اس وقت تک بند رکھا جائے گا جب تک اس گاڑی کے ذمہ واجب الادا چالانوں کی رقم ادا نہہوجائے ۔
سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحیدکے مطابق ٹریفک پولیس کی تمام نفری کو حکم جاری کر دیاگیاہے کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے سسٹم سے ہر گاڑی کے ای چالان چیک کریں گے،ٹریفک وائلیشن کرنے پر شہر بھر میں لگے کیمرے بلاتفریق ای چالان کرتے ہیں جسکی ادائیگی ہر شہری پر لازم ہے۔
 سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحیدکے مطابق ابتدائی طور پر جو گاڑیاں 50 یا اس سے زائد ای چالان نادہندہ ہوںگی ان کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جا رہا ھے،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک ڈسپلن کو قائم رکھنے اور روڈ سیفٹی کے معیار کو بلند کرنے میں مدد ملی ہے۔

 سی ٹی اولاوہر ڈاکٹراطہروحیدکاکہناہے کہ سیف سٹی میں تعینات ٹریفک پولیس کی ٹیم کو حکم جاری کر دیا ہے کہ وہ بلیک لسٹڈ گاڑیوں کیخلاف فیلڈ سٹاف کو مکمل تعاون فراہم کریں،بلیک لسٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ٹریفک پولیس لاہور کو مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے۔