ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشخبری انہوں نے اپنے فیملی ویلاگ کے ذریعے دی، خبر سنتے ہی مداحوں نے سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دی، اب رجب بٹ نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی۔
تفصیلات کےمطابق معروف یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں بیرون ملک موجود ہیں اپنے بیٹے کی پیدائش پر بھی وہ واپس نہیں آسکےبلکہ اہلخانہ سمیت اپنی اہلیہ ایمان رجب اور نوزائیدہ بیٹے کو ویلاگ میں دیکھا اور دیگر فیملی ممبرز سے بات کی۔

جب رجب بیٹے کی پیدائش کی خبر ملی تو ویڈیو میں وہ نہ صرف جذباتی انداز میں اپنے خاندان کی مبارکباد وصول کی بلکہ اہلیہ ایمان رجب سے بات کرتے ہوئے ان سے اپنے پاکستان واپسی کیلئے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔
تاحال وہ پاکستان تو نہیں آسکے مگر اپنے نومولود بچے کی تصویر شیئر کی جس کو خوب پسند کیا جارہا ہے، رجب بٹ نے اپنے بیٹے کی تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں اپلوڈ کی ، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے بیٹے کا ہاتھ ہی نظر آرہا ہے اور انگلیوں میں سونے کی انگوٹھیاں پہنائی ہوئی ہیں۔ اس تصویر پر یوٹیوبر نے لکھا ’okay butt sab‘۔