ڈاکو مغوی کی غربت  پر ترس کھا کر اسے خود گھر کے پاس چھوڑ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کندھ کوٹ میں ڈاکو مغوی کی غربت  پر ترس کھا کر مغوی کو خود گھر کے پاس چھوڑ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل ڈاکوؤں نے مغوی کو غوثپور سے اغوا کیا تھا۔ مغوی کو اغوا کرنے کے بعد ڈاکو نے مغوی کے ورثا سے 12 لاکھ روپے تعاون طلب کیا تھا، جس کے بعد  مغوی کے ورثہ نے احتجاج کر کے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ہم غریب ہیں ہمارے  پاس کھانے کے پیسے نہیں تو ہم اتنی رقم کہاں سے لائی۔ 

ڈاکو مغوی کے ورثہ پر ترس کھا کر آج اس کو گھر کے قریب چھوڑ کر خود فرار ہو گئے۔