”نوازشریف کی واپسی ملک میں خوشحالی کی واپسی“ لیگی رہنماؤں کا بارہ کہو میں سیاسی جلسے سے خطاب

”نوازشریف کی واپسی ملک میں خوشحالی کی واپسی“ لیگی رہنماؤں کا بارہ کہو میں سیاسی جلسے سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بارہ کہو میں سیاسی جلسہ جاری، طارق فضل چوہدری،محسم شاہ نواز رانجھا جلسہ گاہ میں موجود ہیں، مریم اورنگریب تاحال جلسہ میں پہنچ نہیں سکیں۔ 

تفصیلات کےمطابق نواز شریف اور مرہم نواز کے بینرز جلسہ گاہ میں نصب کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ جلسہ میں پانچ سو کے قریب کرسیاں لگائی گی ہیں۔ پولیس کی نفری بھی سیکورٹی کے لئے تعینات کی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے نوازشریف کے حق میں نعرے کی جارہی ہے۔ 

لیگی رہنما طارق فصل چوہدری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے سابقہ تین ادوار میں پاکستان کی تعمیر و ترقی ہوئی۔ جب نوازشریف وزیراعظم بنے تو بیرونی امداد نہیں لی۔ اب ایک سال میں چار لاکھ زہین اور پڑھا لکھا نوجوان ملک سے بابر گے۔ آج لوگ ملک سے باہر جا رہے ہیں، یہ سب 2018 کے دور کے بعد ہوا۔  2013 کے بعد ائی ایم ایف کو بھگا دیا تھا۔ اگر نوازشریف کو حکومت کرنے دی جاتی تو پاکستان ایشن ٹائیگر ہوتا۔ پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا اس لیے پی ڈی ایم حکومت میں شامل ہوئی۔ نوجوان نسل کا سب سے زیادہ نقصان عمران خان نے کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا 21 اکتوبر کو شاندار استقبال کیا جائے گا۔ مشکلات کے باوجود لوگ نوازشریف کو سیاسی مسیحا سمجھتے ہیں۔ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو خوشحالی کی طرف لیکر جائیں گے۔ نوازشریف کی واپسی ملک میں خوشحالی کی واپسی کا سفر ہے۔ نواز شریف کے استقبال کے لئے اسلام آباد کے ورکرز کو ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی۔ 

لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نو مئی کے افسوسناک واقعہ بعد ایک سیاسی جماعت نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، پاکستان کی ریاست، شہدا، قیادت اور جمہوریت کے خلاف ایک سیاسی جماعت نے فتنا برپا کیا، پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے سے اور نو مئی واقعہ سے پی ٹی آئی ختم ہونے سے بھی جمہوریت کو نقصان پہنچا۔ پاکستان کی سالمیت، پارلیمان، ریاستی اداروں پر حملہ کیا گیا۔ چینی صدر کی آمد پر رکاوٹ ڈالنے پر کاروائی ہوتی تو نو مئی کی نوبت نہ آتی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی جعلی عدالت کے فیصلہ پر نواز شریف سے انتقام لیا گیا۔ شوکت صدیقی کی تقاریر سنیں تو سب معلوم ہوجائے گا۔ ثاقب نثار نے کہا نواز شریف، مریم نواز کو جیل میں بھیجیں۔