ویب ڈیسک: سعودی فٹ بال کلب الہلال میں شامل ہونے والے برازیلین سپر سٹار فٹ بالر نیمار جونیئر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، سپرسٹار نے بیٹی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب الہلال اور برازیل سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر نیمار جونیئر اور ان کی گرل فرینڈ برونابیانکارڈی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نیمار اور ان کی گرل فرینڈ نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں اور بیٹی کے نام کا مطلب بھی بتایا ہے۔
نیمار نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان ر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا اور اس کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ہماری ’’ماوی‘‘ ہماری زندگی مکمل کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے، ہم آپ سے پہلے ہی بہت پیار کرتے ہیں، ہمیں بطور والدین منتخب کرنے کا شکریہ۔