(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردئیے ، صوبہ بھر کے 176 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کو تبدیل کر دیا گیا۔تبدیل ہونے والوں میں لاہور کے پچاس سے زائد ایڈیشنل سیشن ججز شامل ہیں،تبدیل ہونے والے ججز کو 12 اکتوبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس کا لاہور سے اٹک ،عائشہ رشید کا لاہور سے ساہیوال ،عدنان مشتاق کا لاہور سے راولپنڈی ، محمد شریف کا لاہور سے میانوالی ،محمد نعیم سلیم کا لاہور سے احمد پور شرقیہ ،محمد مسعود حسین لاہور سے کبیر والہ ، فرخ حسین کا لاہور سے لیاقت پور ،ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو کا لاہور سے وہاڑی ، منصور احمد قریشی کا لاہور سے کبیر والہ ،محمد ظفر اقبال سیال کا لاہور سے بوریوالہ تبادلہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک کا لاہور سے منچن آباد ،میاں جاوید اکرم بیٹو کا لاہور سے گوجرہ ، جمشید مبارک کا لاہور سے پپلاں ،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی باجوہ کا لاہور سے رحیم یار خان ،حیدر علی کا لاہور سے یزمان ، محمد معین کھوکھر کا لاہور سے صادق آباد ، محمد الیاس ریحان کا لاہور سے عارف والہ ،محمد اسلم پنجوتھہ کا لاہور سے رحیم یار خان تبادلہ کیا گیا ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد عظیم شیخ کا لاہور سے ڈی جی خان ،اعجاز احمد گوندل کا لاہور سے ملتان ، ذوالفقار علی کا لاہور سے رحیم یار خان ،سید شہزاد مظفر ہمدانی کا لاہور سے خوشاب ، رانا عمران شفیع کا لاہور سے لیہ تبادلہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد طاہر اسلم کا لاہور سے مظفر گڑھ ، شاذب ڈار کا لاہور سے ملتان ،فیصل جمیل کا لاہور سے میلسی ،ایڈیشنل سیشن جج راحیلہ عمر کا لاہور سے کھاریاں ،انوار اللہ کا لاہور سے فورٹ عباس ،حامد حسین کا لاہور سے شکر گڑھ ،شاہد بشیر کا لاہور سے پنڈ دادنخان ، ذوالفقار علی کا لاہور سے دیپالپور ، راجہ شاہد ضمیر کا لاہور سے فیصل آباد ، محمد نعیم کا لاہور سے قصور ، محمد سلیمان کا لاہور سے خانیوال ، شہباز حسین کا لاہور سے جہلم ،ساحر اسلام کی ہائیکورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کیس مینجمنٹ تعیناتی کی گئی ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج سمیعہ اسد کا لاہور سے سیالکوٹ ، نعیم عباس کا لاہور سے کامونکے ، محمد خان کا لاہور سے جھنگ ،اعجاز احمد بوسال کا لاہور سے ننکانہ ،محمد حفیظ الرحمن خان کا لاہور سے بوریوالہ ، مسعود احمد وڑائچ کا لاہور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد سعید کا لاہور سے راولپنڈی، محمد نذیر احمد کا لاہور سے سرگودھا ، سید علی عباس کا لاہور سے اوکاڑہ ، خالد سلیم سوہل کا لاہور سے ملکوال اور ایڈیشنل سیشن جج محمد راشد کا لاہور سے سرگودھا تبادلہ کیا گیا ہےجبکہ مختلف اضلاع سے ایڈیشنل سیشن ججز کو تبدیل کرکے لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کاشف کا علی پور سے لاہور ،حمیرہ اعجاز کا مظفر گڑھ سے لاہور ،محمد بلال بیگ کا ملتان سے لاہور ، محمد رضوان عارف کا ساہیوال سے لاہور ،سید عمار رضا کا تلہ گنگ سے لاہور ، حامد محمود خان کا تلہ گنگ سے لاہور ،مس امبرین کا گجرات سے لاہور ،شہریز اختر راجہ کا ساہیوال سرگودھا سے لاہور ،حسنین اظہر کا گوجرہ سے لاہور ،ملک نور خان کا عیسیٰ خان سے لاہور ندیم اختر کا فیصل آباد سے لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج سعید احمد خان کا شجاع آباد سے لاہور ،عبدالقدوس کا احمد پور ایسٹ سے لاہور،عبدالغفور کا ساہیوال سے لاہور ،محمد احمد حسنین کا سیالکوٹ سے لاہور ،خالد اقبال کا مظفر گڑھ سے لاہور ،حسنین احمد کا سرگودھا سے لاہور ،محمد اویس کا مظفر گڑھ سے لاہور ،محمد عرفان صفدر کا پھالیہ سے لاہور ،محمد ظفر اقبال کا یزمان سے لاہور ،فلک شیر جسرا کا عیسیٰ خیل سے لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج شاہد جاوید کامیلسی سے لاہور ،عامر شہزاد کا فورٹ عباس سے لاہور ،مس ساجدہ احمد کا قصور سے لاہور ،محمد آصف کا ملتان سے لاہور ،میاں مدثر عمر بودلہ کا چیچہ وطنی سے لاہور ،غلام حسین کا بہاولپور سے لاہور ،سجاد افضل کا ملکوال سے لاہو ر،نصیر احمد کا شکرگڑھ سے لاہور ،خورشید احمد کا بہاولپور سے لاہور ،محمد اقبال کا فیصل آباد سے لاہور ،نوید انجم کا جیلم سے لاہور ،ندیم حسن کا جھنگ سے لاہور ،طارق محمود کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور ،محمد کاشف کا کہروڑ لعل عیسن سے لاہور ،فرحان مدثر کا خوشاب سے لاہور ،محمد رمضان کا کلیاں سے لاہور ،شہناز احمد کا اوکاڑہ سے لاہور ،مظہر عباس کا سرگودھا سے لاہور ،عبدالقیوم کا راولپنڈی سے لاہور ،محمود اعظم کا سیالکوٹ سے لاہور ،،اخلاق احمد کا فیصل آباد سے لاہور ،محمد اشرف کا وزیر آباد سے لاہور ،خان محمود کا جہلم سے لاہور اور لیاقت علی کا وزیر آباد سے لاہور تبادلہ کیا گیا ہے ،تبدیل ہونے والے تمام ججز کو 12 اکتوبر تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔