ویب ڈیسک: بھارتی شہر بنگلورو میں 3 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ کستوری نامی علاقے میں پیش آیا جہاں تین منزلہ بلڈنگ اچانک گرپڑی، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنیاد کمزور ہونے کے باعث عمارت ایک جانب جھک چکی تھی جس کے بعد فوراً بعد رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری ہوئیں۔
Video | 3-Storey building collapses in Bengaluru's Kasturi Nagar
— Priya Jaiswal (@jaiswalpriyaa) October 8, 2021
Source: Twitter#Bengaluru #buildingcollapses pic.twitter.com/5f2QDWrudz
تمام رہائشیوں نے موقع پر عمارت خالی کی جس کے بعد بلڈنگ منہدم ہوگئی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں لوگوں کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔متعلقہ اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، عمارت کے ملبے کو بھی ہٹایا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ عمارت کی تیاری میں استعمال ہونے والا مٹیریل غیر معیاری تھا۔