حکومت کے بڑے دعوے مگرعوام کوتحفظ فراہم کرنیوالاادارہ خودمختار نہ ہوسکا

حکومت کے بڑے دعوے مگرعوام کوتحفظ فراہم کرنیوالاادارہ خودمختار نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( علی ساہی ) پولیس کو غیرسیاسی اورآئی جی کوخودمختاربنانے کے لیے تیارکیے گئے پولیس  کےرولز 2017-18 کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کوغیرسیاسی بنانے کے لیے نئی آنے والی حکومت کی جانب سے بہت دعوے کئے گئے اورسابق آئی جی کے پی کے ناصردرانی کی سربراہی میں پولیس ریفارمزکمیشن بنایا گیا ہے جو کہ پولیس کے جدیداصلاحات کرے گے، لیکن پولیس کو غیرسیاسی اورخودمختاربنانے کے لیے پولیس رولز 2017۔18ابھی تک بیوروکریسی نے ردی کی ٹوکری میں پھینکے ہوئے ہیں ،  نئےرولزمیں آئی جی کوایڈیشنل آئی جی رینک کے افسران تک تقرروتبادلوں کیلئےبااختیاربنانے کی تجویزدی گئی تھی۔

 گزشتہ کئی برسوں سےپولیس کےنئےیونٹس جیسے سی ٹی ڈی ۔ڈولفن وسمیت دیگریونٹس کےحوالےبھی قوائدبنائےگئےہیں، نئےپولیس رولزکی تیاری میں آر اینڈڈی برانچ کے ڈی آئی جی اورایس ایس پیزنے 3سال میں تیارکیے ہیں۔

دوسری جانب چئیرمین ناصردرانی کی جانب سے اصلاحات کے لیے پھرسے تجاویزطلب کرلی گئی ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer