ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند، صبح 6 سے رات 10 بجے تک پابندی عائد

شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند، صبح 6 سے رات 10 بجے تک پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کے لئے مختلف روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی دو ماہ کے لئے ہیوی ٹریفک پر صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس میں ہیوی ٹریفک کے لئے مختلف روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری کردہ ہدایت نامے میں صائمہ پاری اور روفی گلوبل سٹی سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ تک جناح اوینیو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق عوام کی سہولت اور مفاد میں جناح اوینیو پر ہیوی ٹریفک کی آمدرف پرپابندی لگادی گئی۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاٹھوڑ سپر ہائی وے سے سسئی پلازہ نیشنل ہائی وے متبادل راستہ کے طور پر کھلے رہیں گے۔ 

کمشنر کراچی نے دو ماہ کے لئے ہیوی ٹریفک پر صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک پابندی عائد کردی ہے۔ ہیوی ٹریفک کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔