ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 290 ٹریفک حادثات، 363 افراد زخمی

لاہور میں 290 ٹریفک حادثات، 363 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 290 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 363 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 122 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 241 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔