ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالعدم ٹی ایل پی کے 2رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

کالعدم ٹی ایل پی کے 2رہنما پیپلز پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر بھٹی: چیئرمین پی ای سی علی حیدر گیلانی  سےکالعدم ٹی ایل پی کے 2ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

  اس موقع پر چیئرمین پی ای سی علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست جماعت ہے۔

 علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ملتان سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ٹکٹ ہولڈرز نے میرے خلاف الیکشن بھی لڑا تھا۔

  چیئرمین پی ای سی علی حیدر گیلانی  کا  گفتگو  کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹکٹ ہولڈرز نے بغیر کسی پریشر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

 انہوں نے بتایا کہ دونوں ٹکٹ ہولڈرز  کو صوبائی حلقہ میں عہدے بھی دیے گئے ہیں۔