سٹی 42 : محکمہ جنگلی حیات نے طوطوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ۔
محکمہ حکام کے مطابق رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 5دسمبر مقرر کی گئی ہے، مقررہ مدت کے بعد بغیر اندراج کے طوطے رکھنے پر کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ طوطوں کی رجسٹریشن فیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
الیگزینڈرین، گلاب کے رنگ والے طوطے کی رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے۔ ا سکے علاوہ سلیٹی سر والے طوطے، بلسم سر والے طوطوں کی رجسٹریشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
شہری وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلی حیات کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔