ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برگر شوارما پوائنٹس کو مردہ مرغی کا گوشت سپلائی کرنیوالے دو ملزم گرفتار

برگر شوارما پوائنٹس کو مردہ مرغی کا گوشت سپلائی کرنیوالے دو ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نواں کوٹ نے کارروائی کے دوران برگر شوارما پوائنٹس کو مردہ مرغی کا گوشت سپلائی کرنے والے دو ملزم گرفتار کرلیے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق برگر شوارما پوائنٹ کیلئے گوشت کی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ملزموں سے مردہ مرغی کا 100 کلو سے زائد گوشت برآمد ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان موٹرسائیکل پر مردہ گوشت منتقل کر رہے تھے۔

ڈولفن ٹیم نے تعفن کیوجہ سے موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ مردہ گوشت موٹر سائیکل پر مختلف بوریوں میں لپیٹ کر چھپایا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان عبداللہ، بلال کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کردیا گیا۔