ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم کااحسن اقدام، ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی ملازمین کو پنشن آرڈر جاری

محکمہ تعلیم کااحسن اقدام، ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی ملازمین کو پنشن آرڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا احسن اقدام،ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی ملازمین کو پنشن آرڈر ملنے لگے۔

 گورنمنٹ کالج آف کامرس قاسم پور کالونی ملتان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی سرفراز احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پنشن کے حصول میں اب تاخیر نہیں ہوگی۔

محکمہ نے نومبر و دسمبر میں ریٹائر ہونے والے 3 افسروں کے آرڈر جاری کئے، پرنسپل افتخار حسین کو ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتہ قبل پینشن آرڈر جاری کر دیئے ہیں، فیلڈ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ پنشن فائلز ریٹائرمنٹ سے3 ماہ قبل سیکرٹریٹ بھیجی جائیں، ملازمین اب ریٹائرمنٹ کے دن ہی پنشن کے آرڈر حاصل کریں گے۔

 تقریب میں ڈاکٹر عظیم قریشی، ڈاکٹر فرید شریف، طاہر سلطان، احمر رؤف سمیت کالجز پرنسپلز کی شرکت کی۔