ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کترینہ کیف اور ان کے بیٹے کو ہسپتال سے کب ڈسچارج کیا جائیگا؟

کترینہ کیف اور ان کے بیٹے کو ہسپتال سے کب ڈسچارج کیا جائیگا؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف بیٹے کی پیدائش کے بعد اب بھی ہسپتال میں ہی ہیں۔

شادی کے 4 سال بعد گزشتہ روز کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس حوالے سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وکی کوشل نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔ 

 بھارتی میڈیا  کے مطابق  42 سالہ کترینہ کیف نے گزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں صبح 8 بج کر 23 منٹ پر بیٹے کو جنم دیا جس کے بعد ماں اور بیٹا دونوں اب بھی اسپتال میں ہیں، اداکارہ اور ان کے نومولود بیٹے کی حالت اور صحت اچھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور ان کے بیٹے کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے متعلق اب تک کوئی دن یا ٹائم سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر 2021 کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔