سٹی42:جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کے پنڈال کا انتظامی میپ جاری کر دیا گیا ہے۔
اجتماع عام گریٹر اقبال پارک، مینار پاکستان میں 21، 22 اور 23 نومبر کو منعقد ہوگا اور جماعت اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ اجتماع عام کے پنڈال کا میپ کارکنان کی رہنمائی کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
اجتماع عام کے انتظامی امور کے ذمہ داران گیٹ نمبر 1 کا راستہ استعمال کریں گے، سامان لے جانے والی گاڑیاں گیٹ نمبر 2 سے داخل ہوں گی، مرد حضرات گیٹ نمبر 3 اور خواتین گیٹ نمبر 4 سے داخل ہوں گی، جبکہ خواص اور بیرونی مہمان گیٹ نمبر 5 سے داخل ہوں گے۔