سیدزوارحسین: 24نیوز کی خبر پر ایکشن، سرگودھا میں ملزمان کو ایک گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا، لڑکے سے زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیو بنانے والے تینوں ملزمان گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا ڈی پی او سرگودھا نے 24نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
سرگودھا ایس ایچ او تھانہ سٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبداللہ،زین اور سبحان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ سرگودھا پولیس کی جانب سے خواتین اور بچوں اور کمسن لڑکوں کے ساتھ زیادتی، ہراسگی، تشدد،قتل و غارت اور بلیک میلنگ کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں ۔