ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمارے دل میں خدمت کا جذبہ آج بھی ہے مقصد وہی ہے پرانا ہے ، جہانگیرترین

ہمارے دل میں خدمت کا جذبہ آج بھی ہے مقصد وہی ہے پرانا ہے ، جہانگیرترین
کیپشن: Jahangir Tareen, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین کا کہناہے کہ ہمارے دل میں خدمت کا جذبہ آج بھی ہے مقصد وہی ہے پرانا ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ لوگ کہیں کہ واہ یہ ہے ملک ،نا امید نہیں ہونا چاہئے ہم پر امید ہیں ،کارکنان کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوں۔
راولپنڈی میں استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہاکہ ہم روایتی سیاسی لوگ نہیں ہم سب محنت سے ادھر تک پہنچے ،ہم ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے اس جذبے سے ہم پی ٹی آئی میں آئے ،عمران خان جب اقتدار کی کرسی پر بیٹھے تو کوئی اور ہی خان تھا ۔ علیم خان بڑا ورکر اور بہترین آدمی ہے ،مجھے بہت دکھ ہوا جب مجھے معلوم ہوا کہ علیم خان کو عمران خان نے جیل میں ڈال دیا.

علیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ عامر کیانی نے زندگی کے 27 سال اس جماعت کے ساتھ گزارے کہ سمجھتا تھا کہ پاکستان کےلئے بہتر ہو رہا ہے،اس پارٹی نے اقتدار کے بعد عامر کیانی کیلئے کچھ نہ کیا عامر کیانی کو ذلیل کیا ،میں جب پہلی بار بنی گالہ گیا تو عامر کیانی عمران خان کو اپنی گاڑی میں خود ڈرائیور کرکے لے کر آیا ،عامر کیانی پر عمران خان نے مقدمے بنائے،مجھے بھی سو دن کیلئے جیل میں ڈالا گیا ۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہاکہ عمران خان نے عامر کیانی یا جہانگیر خان کا کیا مول لگایا ،ہم اس پارٹی کیلئے دن رات کام کررہے تھے جو نیا پاکستان بنانے جا رہے تھے ،جہانگیر ترین کینسر کا علاج کروانے کے بعد گھر نہیں پہنچے ۔
انہوں نے کہناتھا کہ آج بھی میں شوکت خانم کا سب سے بڑا ڈونر ہوں،عمران خان نے ہمیں میرٹ دکھایا گیا جب حکومت ملی تو میرٹ بزدار نکلا ،عثمان بزدار وزیر اعلیٰ بننے سے بیس دن پہلے شہباز شریف کا بریف کیس اٹھاتا تھا ،عثمان بزدار کو نہ اردو نہ پنجابی نہ انگلش آتی تھی نکما آدمی تھا ۔
علیم خان نے کہاکہ ایمانداری کی باری آئی تو فرح گوگی لگا دی ،فرح گوگی نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ریٹ لگا دئیے،خان صاحب شوکت خانم میں بزدار اور نمل میں فرح گوگی کو لگا کر چندہ اکٹھا کرکے دکھائیں،عمران خان کی تجوری فرح گوگی بھر رہی تھی،ان کاکہناتھا کہ ہمیں ایمانداری کا سبق دینے والا فرح گوگی کے ذریعے پانچ کروڑ کمشنر اور تین کروڑ ڈپٹی کمشنر کے لے رہا تھا۔
ان کاکہناتھا کہ جہانگیر خان اپنی محنت سے اس مقام تک پہنچا ہے ،استحکام پاکستان کو اقتدار ملا تو وہ سب وعدے پورے کرے جو پچھلی بار ہاتھ ہو جانے کے باعث نہ کرسکے ۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے عامر کیانی کی صورت میں خطہ پوٹھوہار میں ایک پودا لگایا ،شاہین کا نشان جیت کا نشان ہے ،جیتنے کے بعد ادھر ہی ہم وکٹری سپیچ بھی کریں گے،ان کاکہناتھا کہ استحکام پاکستان پارٹی عام آدمی کے مسائل حل کرے گی۔