اشرف خان : اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 287 روپے 50 پیسے پر برقرار رہا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 307 روپے پر برقرار رہا، جبکہ برطانوی پاونڈ 50 پیسے کمی سے 356 روپے، امارتی درہم 50 پیسے کمی سے 80.30 روپے، سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 76.70 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 51 پیسے مہنگا ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 286.39 روپے سے بڑھ کر 286.90 روپے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 10.07روپے مہنگا ہوچکا ہے۔