آٹھویں تھل جیپ ریلی کا آغاز کل سے ہوگا‎

آٹھویں تھل جیپ ریلی کا آغاز کل سے ہوگا‎
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) 8ویں تھل ڈیزرٹ ریلی 9 نومبر (صبح ) کو شروع ہو گی۔

 وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھل ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ نے تھل ڈیزرٹ ریلی کیلئے بہترین انتظامات کرنے، ریلی شرکاء کی حفاظت کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی۔

 اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹر یز اطلاعات،سیاحت، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ ڈیرہ غازی خان کے کمشنر، آرپی او ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 8 ویں تھل ریلی کے انعقاد کے لئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے منظوری دے دی، 200کلومیٹرتھل ڈیزرٹ ریلی کوٹ ادو اور لیہ کے اضلاع میں منعقدہو گی۔

 اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تھل ڈیزرٹ ریلی کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی، چوبارہ کے نواحی علاقے سے تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہوگا، ریلی میں 100سے زائدشوقیہ اور پروفیشنل ڈرائیورز حصہ لیں گے۔

 اجلاس میں بریفینگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ خواتین بھی تھل ڈیزرٹ ریلی میں شرکت کریں گی، ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک ،کواڈ بائیک سوار بھی شرکت کرینگے، تھل ڈیزرٹ ریلی میں 200کلو میٹر طویل فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوگا، ریلی میں جھومر، کبڈی، کلچرل شو اور فورٹ سٹال بھی لگائے جائیں گے، تقریبات میں پپٹ شو، میجک شو، تاریخی ڈرامے، صوفیانہ کلام بھی کئے جائیں گے۔