گودام میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک

 گودام میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں کپاس کے گودام میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں پیش آیا جہاں قائم کپاس کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آتشزدگی کا واقعہ منگل کی رات پیش جس دوران آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پولیس کاکہنا ہےکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer