آئی جی پنجاب کے عہدہ چھوڑنے کا معاملہ؛وفاقی حکومت نے نیا حکم دیدیا

IG Punjab Latter show on news
کیپشن: IG Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط موصول ہوا تھا، جس پر ان کی بطور آئی جی پنجاب خدمات واپس لینے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں۔

تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو بطور آئی جی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا، فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتے۔

آئی جی پنجاب کو تحریری طور پر مراسلہ موصول ہونے کےبعد دفتر جوائن کریں گے۔پنجاب حکومت نے آئی جی فیصل شاہکار کی خدمات پنجاب سے واپس لینے کا مراسلہ لکھ دیا۔ 

 پنجاب حکومت  کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس پر پنجاب کابینہ عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے،موجودہ حالات میں آئی جی پولیس کو واپس اسلام آباد بلایا جائے۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے پر کام جاری نہ رکھنے کا عندیہ دیا تھااور درخواست کی کہ خدمات پنجاب حکومت سے واپس لے کر وفاق کے سپرد کی جائیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی درخواست پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer